ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر میں فوج کے جوانوں نے پولیس اہلکاروں سے کی ہاتھاپائی، کئی زخمی

کشمیر میں فوج کے جوانوں نے پولیس اہلکاروں سے کی ہاتھاپائی، کئی زخمی

Sat, 22 Jul 2017 19:41:34    S.O. News Service

سرینگر: 22/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکے گادیربل ضلع میں ایک چیک پوسٹ پر فوج کے جوانوں کی مبینہ ہاتھاپائی میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ معلومات پولیس نے دی ہیں۔ایک افسرنے بتایاکہ پولیس نے فوج کے جوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اس جھڑپ میں پولیس چوکی میں رکھے ریکارڈبھی خراب ہوگئے۔انہوں نے بتایاکہ واقعہ اس وقت ہوا جب فوج کے جوان امرناتھ یاتراکے بالٹال بیس کیمپ سے سادہ کپڑوں میں نجی گاڑی میں واپس آ رہے تھے توسونمرگ انکوائری چوکی پرپولیس اہلکاروں نے انہیں روکا۔لیکن گاڑی نہیں رکی اور گادیربل کی طرف آگے بڑھنے لگا۔جیسے ہی یہ گاڑی پہونچی توجانچ چوکی پر تعینات پولیس اہلکارنے گاڑی کوروکااورگاڑی کوآگے نہیں بڑھنے دیاکیونکہ گاڑیوں کے نکلنے کا وقت نکل چکا تھا۔پولیس نے فوج کے جوانوں کوبتایاکہ انہیں کسی بھی سفر گاڑی کو آگے نہیں بڑھنے دینے کی سخت ہدایات ہیں کیونکہ آگے بڑھنے پر خطرہ ہو سکتا ہے۔


Share: